ETV Bharat / state

دہلی: محکمہ فوڈ سپلائی کا افسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی کے اسسٹنٹ کمشنر آف فوڈ اینڈ سپلائیس ڈپارٹمنٹ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

دہلی: محکمہ فوڈ سپلائی کا افسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار
دہلی: محکمہ فوڈ سپلائی کا افسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 2:17 AM IST

سی بی آئی کے ترجمان نے جمعرات کو نئی دہلی میں بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے دہلی کے محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیس کے اسسٹنٹ کمشنر جیتندر سنگھ راٹھی اور ایک کنٹریکٹ کارکن کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ افسرنے سستے داموں کی دکان کے لائسنس کی معطلی کو واپس لینے کے لئےایک شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد رقم طلب کی تھی۔ اس شخص کی شکایت پر کیس درج کیا گیا۔ سی بی آئی نے جال بچھاتے ہوئے مذکورہ افسر اور ایک ٹھیکیدار ملازم کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم افسر کے دہلی کے کمپلکس میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دونوں ملزمان کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہائی کورٹ نے کیجریوال حکومت کی سخت سرزنش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.