قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران دہلی حکومت کے فوڈ سپلائی وزیر عمران حسین نے براڑی میں راشن کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے بات کر پتہ کیا کہ لوگوں کو کیسے یہاں راشن مل رہا ہے۔
![food minister imran hussain inspect ration shops at burari in delhi during lockdown](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7041748-699-7041748-1588501469238_0305newsroom_1588505436_484.jpg)
ضرورت مند لوگوں کے علاوہ غیر ضرورت مند افراد بھی راشن لے رہے ہیں۔ عمران حسین نے وہاں کھڑے لوگوں کو ان کے گھروں تک راشن پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ دہلی حکومت کے وزیر نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی خود راشن کی تقسیم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ اگر کوئی اس سے محروم ہے تو دہلی حکومت نے اسکولوں میں بھی ان لوگوں کے لیے راشن کا انتظام کیا ہے۔ دہلی حکومت کے توسط سے لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری دکانوں پر راشن کی تقسیم شروع ہوگئی ہے۔ یہ راشن دہلی حکومت کے توسط سے بالکل مفت تقسیم کیا جا رہا ہے۔ عمران حسین آئے دن کسی نہ کسی علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔
آج براڑی گاؤں میں راشن کی دو سرکاری دکانوں کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ وہاں کوئی شکایت نہیں تھی، لیکن راشن کی سرکاری دکانیں چلانے والے لوگ یقینا ایسے دوروں سے محتاط رہتے ہیں۔