ETV Bharat / state

کورونا انفیکشن کے شبہ میں پانچ افراد اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Jan 31, 2020, 3:24 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:05 PM IST

دہلی کے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال میں چین سے آئے پانچ افراد کو کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے کے شبہ میں جمعہ کو داخل کرایا گیا ہے۔

کورونا انفیکشن کے شبہ میں پانچ افراد اور آر ایم ایل میں داخل

آر ایم اے ایل میں فی الحال چھ افراد کو نگرانی میں رکھاگیا ہے جن میں سے پانچ نئے مریض ہیں جبکہ ایک کی رپورٹ کا فی الحال انتظار ہے۔

داخل کرائے گئے مریضوں میں سے دو حال ہی میں چین کے سفر پر گئے تھےجبکہ دیگر تین کئی برسوں سے چین میں رہ رہے تھے اور اسی مہینے واپس لوٹے تھے۔ مریضوں میں ایک خاتون ہے اور باقی چار مرد ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جانچ کے لیے سبھی مریضوں کے نمونے بھیج دیے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے 27جنوری کو تین مریضوں کو کورونا وائرس سے شبہ کی وجہ سے آر ایم ایل میں داخل کرایاگیاتھا جن میں سے کوئی اس وائرس سے متاثر نہیں پایا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے 15جنوری کے بعد چین سے آئے ہر شخص کی صحت کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے اور چین کے سفر سے آئے لوگوں کو 14دن تک اپنےگھر میں ہی رہنے کے لیے کہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.