ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 5:45 PM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل علاقہ نوئیڈا میں عالمی وبائی مرض کووِڈ-19 نے تیزی سے پنجے گاڑنے شروع کر دیئے ہیں جس کے باعث گوتم بودھ نگر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز
نوئیڈا میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز

سنیچر کے روز نوئیڈا میں دو مختلف علاقوں کے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کے ساتھ ہی ضلع گوتم بدھ نگر میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہوگئی۔

اس معاملے میں ضلع انتظامیہ نے پروٹوکول کے تحت پانچ اپریل تک دونوں مقامات کو سیل کردیا ہے۔ جہاں سینیٹائزیشن کا کام کیا جارہا ہے۔

نوئیڈا کے سیکٹر 5 میں واقع جے جے کالونی نانگلہ میں چار افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہیں گاؤں باجید پور سیکٹر 135 میں کرائے پر رہنے والے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تمام مریضوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے نیز ان کے ساتھ رہنے والے افراد کی بھی محکمہ صحت نے تحقیقات کی ہیں۔

سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دادری راجیو رائے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرسون دویدی کے ذریعہ پروٹوکول کے مطابق دونوں مقامات کو 5 اپریل کی شام 10 بجے تک عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

اب ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 8 افراد کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ باقی مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھ کر ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.