ETV Bharat / state

دہلی تشدد: پہلی چارج شیٹ داخل

دہلی پولیس نے شمالی مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پہلی چارج شیت داخل کی ہے۔

first charge sheet filed in north east delhi violence
پہلی چارج شیٹ داخل
author img

By

Published : May 1, 2020, 5:55 PM IST

دہلی پولیس نے تشدد کے دوران ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیا پر گولی چلانے والے شاہ رخ پٹھان کے خلاف کڑکڑڈوما کورٹ میں 350 صفحوں سے زیادہ پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے۔ شاہ رخ کو تین مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا جو اب جیل میں ہے۔ اس تشدد میں پہلی گرفتاری شاہ رخ کی ہی ہوئی تھی۔

first charge sheet filed in north east delhi violence
پہلی چارج شیٹ داخل

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ جانچ کے دوران اترپردیش کے کیرانا کے کلیم احمد نے شاہ رخ کو پناہ دی تھی اس لیے اسے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جانچ کے دوران تعزیرات ہند کی دفعات 147/148/149/216 بھی جوڑی گئی ہیں۔ اس سے پہلے186/353/307 کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس تشدد میں شاہ رخ، کلیم اور یاک دیگر یہاں کے گھونڈٓ کے رہنے والے اشتیاق ملک کے خلاف بھی چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ اشیاق کی لوکیشن بھی جائے وقوع پر پائی گئی تھی۔

اس معاملے میں شاہ رخ کے پاس سے 7.65 کی ایک پستول اور دو کارتوس ضبط کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین کے اس قانون کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ تشدد میں تبدیلی ہوگئی اور تین دنوں تک شمال مشرقی ضلع کے کئی علاقوں میں تشدد ہوتا رہا جس میں 50 سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.