ETV Bharat / state

Monkeypox First Case in Delhi: دہلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس درج، مرکزی وزارت صحت حرکت میں - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

دہلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے جس کے سبب مرکزی وزارت صحت حرکت میں آگئی ہے۔ خبر کے بعد حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر شروع کر دی گئی ہیں۔ Union Health Ministry on Monkeypox

Monkeypox First Case in Delhi
Monkeypox First Case in Delhi
author img

By

Published : Jul 25, 2022, 8:00 AM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کو منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ منکی پاکس کی مغربی دہلی کے 32 سالہ شخص میں تصدیق ہوئی ہے۔ Monkeypox in Delhi۔ اس شخص کی بیرون ملک جانے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ بتا دیں کہ حال ہی میں یہ مریض گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ہماچل پردیش کے کلو منالی گیا تھا۔ متاثرہ کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں دہلی کے ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملک میں اب تک منکی پاکس کے کل چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے تین کیسز کیرالہ سے ہیں۔ First Case of Monkeypox Reported in Delhi

یہ بھی پڑھیں:

منکی پاکس کیس ملنے کے بعد اتوار کو مرکز نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کی صدارت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (DGHS) نے کی اور اس میں وزارت صحت، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (NCDC) اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے عہدیداروں نے شرکت کی اور منکی پاکس کیسز کی روک تھام پر تبادلۂ خیال کیا۔
وہیں دہلی میں منکی پاکس کے معاملے سامنے آنے کے بعد دہلی حکومت چوکنا ہو گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر شروع کر دی گئی ہیں۔ Alert as Delhi reports Monkeypox. لوک نائک جے پرکاش اسپتال کو دہلی حکومت نے نوڈل سینٹر بنایا ہے۔ اس حوالے سے لوک نائک جے پرکاش اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش کمار کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے پیش نظر چھ بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔ یہاں کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کو منکی پاکس کے حوالے سے تربیت دی جا رہی ہے۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مریض کو آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔ جہاں ایسے مریضوں کی جانچ اور علاج حکومت ہند اور ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مطابق کیا جائے گا۔ اس کے لیے آج 20 ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو تربیت دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ مریض کے نمونے ہفتہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) پونے کو بھیجے گئے تھے۔

خبر کے مطابق پونے میں مریض کے نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں مانکی پاکس کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے تھے جن کی شناخت کی گئی ہے اور وہ وزارت صحت کے رہنما خطوط کے مطابق تنہائی میں ہیں۔ اس سے پہلے کیرالہ سے منکی پاکس کے تین کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہفتے کے روز منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.