ETV Bharat / state

دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں آتشزدگی - صفدرجنگ اسپتال میں آتشزدگی

دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں آج صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 50 مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں آتشزدگی
دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں آتشزدگی
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:22 AM IST

دارالحکومت دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں آج صبح 6:35 بجے آگ لگ گئی۔ جیسے ہی آگ لگنے کی اطلاع اسپتال انتظامیہ کو ملی ویسے ہی انہوں نے اس کی جانکاری فائر بریگیڈ کو دی۔

فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا حالانکہ ابھی تک اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

تقریباً 50 مریضوں کی جان بچائی

واضح رہے کہ یہ آگ اسپتال کے آئی سی یو بلاک کی پہلے منزل پر لگی تھی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے فوری طور پر پہنچ کر تقریباً 50 مریضوں کی جان بچائی۔ مریضوں کو اسپتال انتظامیہ کی مدد سے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.