ETV Bharat / state

دہلی کے روہنگیا کیمپ میں شدید آتشزدگی

دہلی کے کالندی کنج پولیس اسٹیشن علاقے کے روہنگیا کیمپ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے 50 سے زیادہ کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔

دہلی کے روہنگیا کیمپ میں شدید آتشزدگی
دہلی کے روہنگیا کیمپ میں شدید آتشزدگی
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 12:39 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مسلسل آگ کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ دہلی کے کالندی کنج پولیس اسٹیشن علاقے میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ کا ہے۔ جہاں گذشتہ رات آگ لگ گئی، آگ کی وجہ سے یہاں موجود 50 سے زیادہ کچے مکان جل کر راکھ ہوگئے۔

فائر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق کالندی کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب گذشتہ رات بارہ بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئیں، جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا لیکن اُس وقت تک 53 کچی آبادی والی بستیاں جل کر راکھ ہو چکی تھیں۔

دہلی کے روہنگیا کیمپ میں شدید آتشزدگی

اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ آر پی مینا نے بتایا کہ کالندی کنج تھانے کو رات کے وقت روہنگیا کیمپ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس کنچن کنج اور مدن پور کھادر پہنچی اور فائر ایمبولینس کو بلایا گیا، جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ وہیں آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکی ہے۔

فی الحال پولیس پورے معاملے میں قانونی کارروائی کررہی ہے۔ یہاں موجود 50 سے زیادہ کچے مکان جل کر راکھ ہو گئے جس میں تقریبا 270 روہنگیا پناہ گزین رہتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.