بھارت کے دارلحکومت دہلی کے لوک نائک بھون علاقے سے دہلی فائر سروس کو کسی نے کال کی اور کہا کہ ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔
لوک نائک بھون میں مختلف سرکاری دفاتر ہیں اس لیے یہ علاقہ اپنے آپ میں کافی اہمیت رکھتا ہے۔
آتش فرو عملہ کو خبر ملنے کے بعد سات فائر فائٹرز موقع پر پہنچے تو پایا کہ عمارت کی نویں منزل پر دیے اور موم بتیاں جلا کر رکھی ہوئی ہیں، عمارت میں آگ نہیں لگی ہے۔
دور سے کسی شخص نے عمارت میں مومبتیاں و دیے جلتے دیکھ کر سوچا کہ آگ لگ گئی ہے اسلیے آتش فرو علمہ کو کال کی۔
وزیر اعظم مودی نے جمعے کے روز ملک کی عوام کو خطاب کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ اتوار کو رات 9 بجے 9 منٹ کے لیے اپنے گھر کی لائٹس بجھا کر دیے و مومبتیاں جلائیں اور کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک جٹ ہونے کا ثبوت دیں۔
اسلیے گذشتہ رات لوگوں نے وزیر اعظم کی اس اپیل پر عمل تو کیا لیکن لوگوں نے کچھ ایسے کارنامے کیے جو حیران کن تھے، اس میں کچھ لوگوں کا پٹاخے جلانا اور کچھ کا سڑکوں پر نکلنا شامل ہے۔