ETV Bharat / state

دہلی کے غازی پور ڈمپنگ گراؤںڈ میں آتشزدگی - دہلی میں آگ لگنے کی خبر

دہلی کے ڈمپنگ گراؤںڈ میں دیر رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد محکمۂ فائر بریگیڈ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 1:27 PM IST

ایک جانب جہاں دارالحکومت دہلی فضائی آلودگی سے نبرد آزما ہے۔ اس دوران غازی پور ڈمپنگ گراؤنڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

دیر رات آگ لگنے کی وجہ سے دھواں کافی دور تک پھیل چکا ہے جس سے اطراف کے لوگ کافی پریشان ہیں اور اب تک آگ پر قابو نہیں کیا جاسکا ہے۔

مسلسل دھواں خارج ہونے کے سبب یہاں کی فضأ انتہائی زہر آلود ہوتی جارہی ہے۔

غازی پور ڈمپنگ گراؤںڈ میں آتشزدگی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کی شام کو غازی پور ڈمپنگ گراؤنڈ سے دھواں نکلنا شروع ہوا اور رات ہوتے ہوتے آگ گولے میں تبدیل ہوگئی، ڈمپنگ گراؤنڈ کے بڑے حصے پر آگ پھیل گئی ساتھ ہی دھواں کا غبار بھی بڑھتا گیا۔

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ فائر بریگیڈ کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی اور آگ بجھانے کا کام خبر لکھے جانے تک جاری ہے۔

اس سے قبل گراؤنڈ میں جمع کوڑا کرکٹ کا پہاڑ گرنے سے دو لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے اس کے باوجود انتظامیہ نے اس کا کوئی حل نہیں نکالا اور اب ڈمپنگ گراؤنڈ بھی فضائی آلوگی میں اضافے کا سبب بنتے جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.