پولیس کے مطابق بھیونڈی میٹروپولین میں فاروق خان نامی شخص کی پلاسٹک کے سازو سامان بنانے والی فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگ گئی۔
اس بلڈنگ میں آگ لگی، فرسٹ فلور پر 22 مزدور رہتے تھے،مزدور صورتحال خراب ہونے سے قبل ہی باہر نکل گئے تھے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی دو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
تاہم پولیس نے بتایا کہ خام مال اور فیکٹری مشینری جل کر راکھ ہوگئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ پہلے تو ایسا لگا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے لیکن ابھی تک اس کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔