ڈویژنل فائر آفیسر ایس کے دعا نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں دہلی کے ننگلوئی میں نریش پارک کے علاقے ڈی بلاک میں کارڈبورڈ کی فیکٹری کے گودام میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر کے 6 ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ کل 13 فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیج دیا گیا۔
دعا نے کہا کہ 'ہم آگ پر قابو پانے اور اس کی وجہ معلوم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے'۔
عہدیداروں نے بتایا کہ نریش پارک کے علاقے میں آگ لگنے کے بارے میں قریب 10:51 بجے ایک کال موصول ہوئی۔