ETV Bharat / state

دہلی: سر گنگارام ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج - Rajendra Nagar Police Station

دہلی حکومت کے وزارت صحت میں تعینات نائب سکریٹری امت کمار نے گنگارام ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

دہلی: سر گنگارام ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 9:26 PM IST

دہلی حکومت کے وزارت صحت میں تعینات نائب سکریٹری امت کمار نے راجیندر نگر پولیس اسٹیشن میں گنگارام ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ مقدمہ حکومت کی طرف سے جاری گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کے لیے درج کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر ایپیڈیمیک ایکٹ کے سیکشن 188 کے تحت درج کی گئی ہے۔

کورونا ٹیسٹنگ کو لے کر دہلی حکومت نے اپنے بہت سے آرڈروں میں کورونا مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کا رابطہ ڈھونڈنے کے بارے میں بات کی تھی۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے یہ بھی لازمی قرار دیا گیا تھا کہ آر ٹی پی سی آر ایپ کے ذریعے ہسپتال نمونے لیں گے۔ 3 جون کو پتہ چلا کہ ابھی بھی آر ٹی پی سی آر ایپ سر گنگارام ہسپتال استعمال نہیں کررہی ہے۔

دہلی: سر گنگارام ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج
دہلی: سر گنگارام ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج

یہ حکومت کے مقرر کردہ گائڈ لائن کی خلاف ورزی ہے لہذا راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں محکمہ صحت کے نائب سکریٹری امت کمار کی طرف سے اہسپتال کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی سکریٹری کی شکایت پر راجندر نگر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ۔دہلی حکومت نے کووڈ ٹیسٹنگ کے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر دہلی میں چھ ٹیسٹ لیبوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.