نئی دہلی: شمالی دہلی کے مکھرجی نگر میں واقع کوچنگ سینٹر میں جمعرات کی دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اس وقت لگی جب کوچنگ میں کلاسز جاری تھیں اور سینکڑوں طلباء مختلف کمروں میں زیر تعلیم تھے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اپنی جان بچانے کے لیے لڑکے اور لڑکیاں عمارت کی تیسری منزل پر واقع کوچنگ سینٹر کی کھڑکی سے رسی کی مدد سے نیچے آنے لگے۔
-
#WATCH | People escape using wires as fire breaks out in a building located in Delhi's Mukherjee Nagar; 11 fire tenders rushed to the site, rescue operation underway
— ANI (@ANI) June 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Source: Delhi Fire Department) pic.twitter.com/1AYVRojvxI
">#WATCH | People escape using wires as fire breaks out in a building located in Delhi's Mukherjee Nagar; 11 fire tenders rushed to the site, rescue operation underway
— ANI (@ANI) June 15, 2023
(Source: Delhi Fire Department) pic.twitter.com/1AYVRojvxI#WATCH | People escape using wires as fire breaks out in a building located in Delhi's Mukherjee Nagar; 11 fire tenders rushed to the site, rescue operation underway
— ANI (@ANI) June 15, 2023
(Source: Delhi Fire Department) pic.twitter.com/1AYVRojvxI
کوچنگ سینٹر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ اور تاروں میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سی اے ٹی ایس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ فی الحال اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مکھرجی نگر کا سنسکرت کوچنگ سنٹر تیسری منزل پر واقع ہے اور دوسرے دنوں کی طرح یہاں بھی طلباء مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Fire Break Out In Coaching Centreکوچنگ سینٹر میں آتشزدگی،تین افراد کو بچا لیا گیا
انہوں نے بتایا کہ تمام بچے محفوظ ہیں۔ مکھرجی نگر کا وہ علاقہ جہاں یہ کوچنگ سنٹر واقع ہے کافی مصروف ہے، جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔ دہلی پولیس کے ترجمان سمن نلوا نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد دھوئیں کے غبارے کی وجہ سے طلباء کا دم گھٹنے لگا اور اس سے ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیڑھی سے اترنے کا راستہ نہ دیکھ کر لڑکے اور لڑکیاں کلاس روم کی کھڑکی سے رسی کو نیچے پھینکنے لگے اور سب نے ایک دوسرے کی مدد سے نیچے اتر گئے۔ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کرنے والے چار طلبا کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔