ETV Bharat / state

مسجد فتح پوری عام نمازیوں کے لیے 4 جولائی تک بند - نائب وزیر اعلی منیش سسودیا

دارالحکومت دہلی کی فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ آج بعد نماز مغرب سے 4 جولائی تک مسجد فتح پوری کے دروازے عوام کے لیے بند رہیں گے۔

مسجد فتح پوری عام نمازیوں کے لیے 4 جولائی تک بند

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:07 PM IST

شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح سے کورونا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے وہ کافی پریشان ہیں۔ اسی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ نماز اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز ہی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھی مسجد عام نمازیوں کے لیے 30 جون تک بند کا اعلان کیا تھا۔ تب تک شاہی مسجد فتح پوری کی جانب سے کوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن بعد نماز جمعہ فتح پوری مسجد کے شاہی امام نے اعلان کیا ہے کہ آج بعد نماز مغرب فتح پوری مسجد بھی عام نمازیوں کے لیے بند کر دی جائیں گی۔

مسجد فتح پوری عام نمازیوں کے لیے 4 جولائی تک بند

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دہلی میں مساجد کے دروازے کھول دیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود حالات کو دیکھتے ہوئے شاہی مسجد فتح پوری کو پھر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو 31 جولائی تک ساڑھے پانچ لاکھ کورونا کے معاملے سامنے آ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.