گزشتہ ایک سال سے دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ آج ختم ہو رہا ہے۔ سنیکت کسان مورچہ Samyukt Kisan Morcha نے اس دن کو 'Farmers Vijay Diwas celebration' کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے، جس کے بعد تمام احتجاج کرنے والے کسان اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ قوم سے اپنے خطاب میں کسانوں کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لے گی۔ سرمائی اجلاس شروع ہوتے ہی حکومت نے وعدے کے مطابق بل پارلیمنٹ میں لایا اور پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان کیا۔
ایم ایس پی گارنٹی اور دیگر مسائل پر حکومت کی طرف سے مثبت یقین دہانی کے بعد کسانوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کسان لیڈروں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج ختم نہیں ہوا ہے اور وہ 15 جنوری کو ایک میٹنگ کریں گے کہ حکومت نے ان کے مطالبات کو پورا کیا ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Farmers Removing Tents From Delhi Border: سنگھو بارڈر سے ٹینٹ ہٹنا شروع
گزشتہ سال 26 نومبر کو، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے کسانوں نے تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں – سنگھو، ٹکری اور غازی پور بارڈر میں احتجاج شروع کیا۔ پارلیمنٹ نے 29 نومبر کو ان قوانین کو منسوخ کر دیا، لیکن کسانوں نے اپنے زیر التواء مطالبات پر اپنا احتجاج جاری رکھا۔