ETV Bharat / state

'مطالبات نہیں مانے گئے تو ہماری لاش جائے گی'

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 6:08 AM IST

سیکڑوں کسان اپنے مطالبات کے پیش نظر نوئیڈا کے سیکٹر 14 اے میں واقع چلہ بارڈر پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

مطالبات نہیں مانے گئے تو ہماری لاش جائے گی

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں بھارتیہ کسان یونین کی قیادت میں نوئیڈا کے سیکٹر 14 اے میں واقع چلہ بارڈر پر کسان غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

جب ای ٹی وی بھارت نے بھارتیہ کسان یونین کے صدر سے سوال کیا کہ آب لوگوں کا یہ مطالبہ کب تک جاری رہے گا؟

اس سوال کے جواب میں بھارتیہ کسان یونین صدر بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ 'اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو یہاں سے ہماری لاش جائے گی'۔

جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے

واضح رہے کہ کسانوں اور پولیس افسران کے درمیان احتجاج کو ختم کرنے کے لیے کئی دور کی بات چیت کی گئی ہے لیکن ہر بار ہر طرح کی بات چیت ناکام رہی ہے۔

کسان یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

کسان نوئیڈا کے سیکٹر 14 اے میں واقع چلہ بارڈر پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہیں

بھارتیہ کسان یونین (بھانو) کے قومی صدر بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ 'ہم دھرنے پر آخری وقت تک بیٹھے رہیں گے'۔

دہلی نوئیڈا بارڈر کی بندش کی وجہ سے عام لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ کاشتکار خود اپنی پریشانی کا شکار ہیں، اگر عام عوام چار دن تک پریشان ہوجائیں تو کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم آخری سانس تک دھرنے پر بیٹھیں گے اور انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے اور جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہے، وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.