ETV Bharat / state

زرعی قوانین: 14 دسمبر کو 'دہلی چلو' کا آغاز - اس تجویز کو ملک کے کسانوں کی توہین قرار دیا

کسان رہنماؤں نے کہا کہ 14 دسمبر کو وہ بی جے پی کے وزراء، پارٹی کے ضلعی دفاتر اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کریں گے۔

زرعی قوانین
زرعی قوانین
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 12:34 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا آج 15واں دن ہے، کسان رہنماؤں نے بدھ کے روز زرعی قوانین میں ترمیم کرنے کی حکومت کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہفتہ کو جے پور - دہلی اور دہلی - آگرہ ایکسپریس وے بند کر دیں گے اور 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

زرعی قوانین
زرعی قوانین

کسان تنظیموں کے رہنماؤں نے اس تجویز کو ملک کے کسانوں کی توہین قرار دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مذاکرات کے لئے کوئی نئی تجویز ارسال کرتی ہے تو وہ اس پر غور کرسکتے ہیں۔

کسان تنظیموں کے رہنماؤں کے مطابق شمالی بھارت کے تمام کسانوں کے لئے 14 دسمبر کو 'دہلی چلو' مہم کا اغاز کیا گیا ہے جبکہ جنوبی بھارت کے کسانوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کرنے کو کہا گیا ہے۔

کسان رہنماؤں نے کہا کہ 14 دسمبر کو وہ بی جے پی کے وزراء ، پارٹی کے ضلعی دفاتر اور پارٹی رہنماؤں کا بائیکاٹ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.