وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت فوراً بات کے لیے تیار ہے۔ وہیں امت شاہ کی اپیل پر اب کسانوں نے غور و خوض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتوار کو صبح 9 بجے سندھوں بارڈر پر کسان رہنماؤں کی میٹنگ ہوگی۔ وہیں پنجاب کے سی ایم کیپٹن امریندر سنگھ نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ کی اپیل پر غور کرتے ہوئے بات کریں۔
کسان رہنما جگجیت سنگھ اور شیو کمار ککا کا کہنا ہے کہ ہم سرکار کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، لیکن شرط نہیں ہونی چاہیے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا دکھ ہے کہ امت شاہ نے کنڈیشن لگائی ہے کہ پہلے آپ کو ایک جو جگہ دی گئی ہے وہاں جانا چاہیے۔ اس کے بعد بات چیت ہوگی۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔
کسان رہماؤں نے کہا کہ بات چیت سے ہی مسئلہ کا حل نکلتا ہے۔ یہ ہم مانتےہیں لیکن امت شاہ نے جو بھی کہا ہے اس پر کل میٹنگ ہوگی۔ ہم غور کریں گے کہ ہمیں آگے کیا کرنا ہے غور کیا جائے گا کہ ہم کو کیا کرنا ہے۔