ETV Bharat / state

نوئیڈا اتھارتی پر بغیر نوٹس دیے مکان توڑ نے کا الزام - او ایس ڈی پرسون دویدی

نوئیڈا کے گیجھا گاؤں میں نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم کی انہدامی کارروائی کو جہاں اتھارٹی درست قرار درے ہی ہے وہیں متاثرین نے نوئیڈا اتھارٹی پر سنگین الزامات عائد کیے۔

farmers-house-demolished-without-notice
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 4:33 PM IST

اتر پردیش نوئیڈا کے گیجھا گاؤں میں نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم کے ذریعے کسان کے گھر کو مسمار کرنے پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ پولیس پر الزام ہے کہ انہدامی کارروائی کے دوران پولیس نے متاثرین کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم بھاری پولیس نفری کے ساتھ گیجھا گاؤں پہنچی اور کسان انل پال کے گھر کو غیر قانونی قرار دے کر انہدامی کرروائی کی۔ اس دوران خوب ہنگامہ ہوا۔

Noida officials, police halt house demolition drive midway as farmers protest
نوئیڈا اتھارتی پر بغیر نوٹس دیے مکان توڑ نے کا الزام

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اتھارٹی کی کارروائی کی مخالفت کی تو پولیس نے ان کی ایک نہیں سنی اور بدسلوکی بھی کی۔ زبردستی مکان مسمار کردیا۔ الزام ہے کہ کارروائی کے دوران گھر میں رکھے تمام سامان بھی توڑ دیے گئے۔

اطلاع ملتے ہی بھارتیہ کسان کونسل کے صدر سکھ ویر خلیفہ اور کانگریس لیڈر انیل یادو کسانوں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ ان کے پہنچنے سے قبل اتھارٹی کی ٹیم وہاں سے پہلے ہی روانہ ہو چکی تھی۔ کسان رہنماؤں اور کانگریسیوں نے اس کارروائی کی مخالفت کی اور منہدم مکان کی تعمیر نو شروع کی۔

انل یادو نے کہاکہ اتھارٹی کی یہ کارروائی غیر منصفانہ ہے۔ اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ اتھارٹی کسانوں کو بے گھر کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈی سی پی سے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سکھ ویر پہلوان نے کہاکہ اتھارٹی کسانوں سے مکانات چھیننا چاہتی ہے۔ کاشتکار اتھارٹی کے ایسے ہر اقدام کی پوری قوت سے مخالفت کریں گے۔

نوٹس کے بغیر کام کیا

انل پال نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں بنایا گیا یہ مکان تقریباً 40 برس پرانا تھا جسے اتھارٹی نے غلط طریقے سے توڑا ہے۔ انہیں مکان گرانے سے پہلے کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اتھارٹی کی ٹیم نے ان کی 85 سالہ والدہ اتر کلی اور 87 سالہ والد موہر سنگھ کے ساتھ بھی بدسلوکی اور بد تمیزی کی۔ پولیس خاندان کے 17 افراد کو حراست میں لے گئی جنہیں دیگر کسانوں کے آنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔'

farmers-house-demolished-without-notice
farmers-house-demolished-without-notice
گاؤں کی سوسائٹی کی زمین پر تعمیر کی گئینوئیڈا اتھارٹی کے او ایس ڈی پرسون دویدی نے کہاکہ اتھارٹی کی کارروائی درست ہے، یہ گھر گاؤں کی سوسائٹی کی زمین پر غیر قانونی طور پر بنایا گیا تھا۔ یہ زمین اتھارٹی نے اپنے قبضے میں لے لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.