مشتبہ نوجوان کے پکڑنے کے بعد پریس کانفرنس میں کسان رہنما راکیش ٹکیت نے مذکورہ نوجوان کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
راکیش ٹکیت نے بتایا کہ فی الحال نوجوان کی شناخت اس لیے مخفی رکھی گئی ہے تاکہ اسے کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچے کیوں کہ اس معاملے میں تحقیقات کر کے ان افراد تک پہنچنا ہے جنہوں نے اس کو یہ کام سونپا تھا۔