ETV Bharat / state

یوپی گیٹ پر کسانوں کی تحریک جاری، مفت طبی سہولیات فراہم - ڈاکٹرز بھی کسانوں کی تحریک میں

پنجاب، راجستھان اور دیگر ریاستوں کے ڈاکٹرز بھی کسانوں کی تحریک میں پہنچ کر کسانوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد کررہے ہیں۔

یوپی گیٹ پر کسانوں کی تحریک جاری، مفت طبی سہولیات فراہم

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 4:41 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل یوپی گیٹ پر کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف کسان گزشتہ تین ہفتوں سے یوپی گیٹ پر احتجاج کررہے ہیں۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت نئے زرعی قوانین کو واپس لے اور ایم ایس پی سے متعلق قوانین بنائے۔

دراصل ہزاروں کسان یوپی گیٹ پر موجود ہیں۔ ایسے میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو مفت طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔

یوپی گیٹ پر کسانوں کی تحریک جاری، مفت طبی سہولیات فراہم

پنجاب، راجستھان اور دیگر ریاستوں کے ڈاکٹرز بھی کسانوں کی تحریک میں پہنچ کر کسانوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد کررہے ہیں۔

یوپی گیٹ پر جاری کسان تحریک میں نہ صرف ابتدائی طبی امداد بلکہ تمام قسم کی طبی سہولیات موجود ہیں۔ جن میں مفت آنکھوں کا معائنہ، شوگر ٹیسٹ، بلڈ پریشر ٹیسٹ ، فزیو تھراپی وغیرہ شامل ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نینس پریپ نے بتایا کہ 'لدھیانہ کے آل سینٹس کالج سے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کسانوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے آئی ہے، جس میں 26 ڈاکٹرز شامل ہیں۔ کاشتکاروں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'زراعت میں اصلاحات کا فائدہ کسانوں کو پہنچنا شروع ہو چکا ہے'

راجستھان کے کوٹہ سے کسانوں کی تحریک میں پہنچنے والے ڈاکٹر ونے نوین گلاٹی نے کہا کہ 'کسان اس تحریک میں بہت زیادہ جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں اناج فراہم کرتا ہے۔ ہمیں کسان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.