پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس Winter Session of Parliament پیر سے شروع ہو رہا ہے اور زرعی قانون کی منسوخی Farm Laws Repealed بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
خیال رہے وزیراعظم نریندر مودی نے 29 نومبر کو ہی ان بلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق اس بل کو منظوری دی گئی۔
اس سے قبل اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ حکومت سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے میں ہی ترجیحی بنیاد پر زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کرے گی۔
اس کے پیش نظر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے اپنے اراکین کو پہلے دن ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
One Year Completed Farmer Protest: کسان تحریک کے ایک سال مکمل، جانیے تفصیلات
تینوں نئے زرعی قوانین گزشتہ سال ستمبر میں منظور کیے گئے تھے لیکن کسانوں کی کئی تنظیموں نے ان قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال 26 نومبر سے ان کے خلاف احتجاج اور دھرنا شروع کر دیا تھا۔ کسانوں کی تنظیمیں اس وقت سے ان قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
یو این آئی