ETV Bharat / state

Fake call centre in Okhla busted by Delhi Cyber Police: فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش، 13گرفتار - پولیس نے 13 افراد کو کیا گرفتار

دہلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نےکئی انکشافات کیے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 20 موبائل فون، 11 کمپیوٹر مانیٹر، 11 سی پی یو، 11 کی بورڈ، 10 ہیڈ فون، ایک وائی فائی راؤٹر، ایک مہندرا تھر، اور ایک i-20 کار برآمدہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ 13 Arrested For Running Fake Call Centre In Delhi

پولیس
پولیس
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 12:32 PM IST

قومی دارلحکومت دہلی میں جرائم کی تعدادمیں اضافہ کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس مستعد ہوگئی ہے، اور دھوکہ دہی اور ٹھگی کرنے والوں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے ۔اس سلسلے میں نے جنوب مشرقی ضلع پولیس کے کرائم سیل نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فرضی بین الاقوامی کال سینٹر چلانے اور غیر مقیم ہندوستانیوں کو دھوکہ دینے کے معاملہ میں 13لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

13 Arrested For Running Fake Call Centre In Delhi

پولیس نے دعویٰ کیا کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نےکئی انکشافات کیے ہیں۔پولیس نے ان کے قبضے سے 20 موبائل فون، 11 کمپیوٹر مانیٹر، 11 سی پی یو، 11 کی بورڈ، 10 ہیڈ فون، ایک وائی فائی راؤٹر، ایک مہندرا تھر، اور ایک i-20 کار برآمدہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک میں رہنے والے ہندوستانیوں (این آر آئی) کے ساتھ بات چیت کرتے تھے تاکہ انہیں متعلقہ ملک کے پولیس یا سرکاری عہدیداروں کی پہچان بتا کر انہیں دھوکہ دیا جا سکے۔
پولیس نے مزید کہا کہ جب اس مقام پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے بات کر رہے تھے، پی ایس سائبر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:فرضی کال سینٹر کا خلاصہ: غیر ملکی شہریوں سے 70 کروڑ کی دھوکہ دہی

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساؤتھ ایسٹ) ایشا پانڈے نے کہا 4 جون کو اوٹر ڈسٹرکٹ کے سائبر پولیس اسٹیشن نے بین الاقوامی جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا، جس میں ملزمان مائیکروسافٹ سپورٹ کا بہانہ بنا کر غیر مقیم ہندوستانیوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.