ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia جامعہ ملیہ میں سائبر سکیورٹی پر توسیعی خطبہ - JMI organise Extension Lectures on Cyber Security

سائبر سیکوریٹی اور مشین لرننگ میں طلبا کو نئی ٹکنالوجیز کے سلسلے میں معلومات کی فراہمی کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں توسیعی خطبہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Extended Sermon on Cyber Security at Jamia Millia

Jamia Millia Islamia
Jamia Millia Islamia
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 7:38 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سبجیکٹ ایسوسی ایشن آف ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس میں ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد سائبر سیکوریٹی اور مشین لرننگ میں طلبا کو نئی ٹکنالوجیز کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ پروفیسر مونیکا مہروترا صدر ڈپارٹمنٹ آف کمپوٹر سائنس کے خطبے سے پروگرا م کا آغاز ہوا۔ انھوں نے اپنی تقریر میں تمام مہمانوں، مقررین اور طلبا کو بڑی تعداد میں شامل ہونے پر ان کا خیر مقدم کیا۔ Extended Sermon on Cyber Security at Jamia Millia

جامعہ میں سائبر سکیورٹی پر توسیعی خطبہ
جامعہ میں سائبر سکیورٹی پر توسیعی خطبہ

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر پروفیسر سیمی فرحت بصیر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز اس پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں۔ انھوں نے طلبا کی زندگی میں نئی نئی ٹکنالوجیز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ صدر شعبہ پروفیسر مونیکا مہروترا ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کی اس پہل کی تعریف کی اور توسیعی خطبہ منعقد کرنے کے لیے ان کو مبارک باد پیش کی۔ پروفیسر ڈی کے لوبیال سابق ڈین اسکول آف کمپیوٹر اینڈ سسٹم سائنسز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی اس پروگرام کے مہمان اعزازی تھے اور پروگرام کے مقرر تھے۔ انھوں نے مشین لرننگ اپلی کیشن ان نیچرل لنگویج پروسیسنگ پر گفتگو کی۔

ڈاکٹر کرن چودھری، شیواجی کالج، دہلی یونیورسٹی بھی پروگرام کی مہمان اعزازی اور مقرر تھیں۔ انھوں نے سائبر سیکوریٹی اور آئی ٹی ایکٹ ان انڈیا کے عنوان سے گفتگو کی۔ انھوں نے سائبر اسپیس میں ڈاٹا محفوظ رکھنے کے کئی گُر بتائے اور ہندوستان میں جو متعدد سائبر قوانین ہیں ان کے متعلق بھی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:

Alumni Award of IIT Madras جامعہ کی پروفیسر تھامس آئی آئی ٹی مدراس کے ممتاز المنائی ایوارڈ سے سرفراز
فیکلٹی اراکین یعنی پروفیسر کے مصطفیٰ ( سابق صدر ) پروفیسر ایس ایم کے قادری ( سابق صدر ) پروفیسر ایم نظیر، پروفیسر راجیندر کمار، پروفیسر رفعت پروین، پروفیسر ثریا جبین، ڈاکٹر تارن ایس بھارتی اور ڈاکٹر خالد رضا پروگرام میں موجود تھے۔ پروفیسر منصاف عالم، مشیر سبجیکٹ ایسوسی ایشن، ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.