سروے رپورٹ کی کچھ خاص باتیں: مغربی بنگال میں سب سے زیادہ چیلنجز، پردیپ گپتا : بانی ایکسس مائی انڈیا و ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے بتایا کہ 'ہوا کس جانب چل رہی ہے، ووٹرز کا رجحان کیا ہے۔ یہ محض ایک اندازہ ہے حتمی نتیجہ نہیں۔'
11 اپریل سے 19 مئی کے درمیان کیا گیا ہے پول
52 فیصد لوگوں نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر اعتماد کا اظہار کیا
پہلا سروے مدھیہ پردیش سے ---
مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو بڑا فائدہ ملنے کا امکان، بی جے پی کو 26 سے 28 سیٹیں مل سکتی ہیں
کانگریس کو 1 سے 3 سیٹیں ہی مل سکتی ہیں
ریاست میں حکومت بنی ہے لیکن عام انتخابات میں بی جے پی کا رتھ آگے نکلنے کا امکان ہے۔
چھتیس گڑھ میں بھی بی جے پی کو سبقت ملتی نظر آ رہی ہے۔
11 سیٹوں میں سے 7 سے 8 سیٹ بی جے پی کو مل سکتی ہے جبکہ 3 سے 4 سیت کانگریس کی جھولی میں جا سکتی ہے۔
دونوں ریاستوں میں بی جے پی کو فائدہ جبکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
راجستھان میں بی جے پی کو 23 سے 25 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کومحض 2 سیٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑ سکتا ہے
راجستھان میں بھی بی جے پی کو فائدہ ملنے کا امکان ہے۔