قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں لاک ڈاؤن-4 میں، ایکوا لائن میٹرو اور بلیو لائن میٹرو، گریٹرنوئیڈا اور نوئیڈا میٹرو چلانے کی مشق شروع ہوگئی ہے۔
اگر سب کچھ پلان کے مطابق رہا تو، 22 مارچ کے بعد میٹرو نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں دوڑتی ہوئی نظر آئے گی۔
اس سلسلے میں نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن (این ایم آر سی) کے عہدیداروں کے اجلاس دونوں شہروں میں میٹرو چلانے کے لیے حکومت کو خط لکھا گیا ہے، جس کا آرڈر ملتے ہی میٹرو کام کرنا شروع کردے گی، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ نوئیڈا گریٹر نوئیڈا سمیت دہلی میں میٹرو آپریشن 22 مارچ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے۔
قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ لاک ڈاؤن-4 میں بہت سی ریاعت ملنے جارہی ہے، اس کے تحت میٹرو کے آپریشن کے لیے منظوری ملنے کا قوی امکان ہے۔
یہی وجہ ہے کہ دہلی کے ساتھ ہی نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا میں میٹرو سینیٹائزیشن کے ساتھ دیگر تیاریاں بھی شروع کردی گئیں ہیں۔
اب میٹرو میں معاشرتی دوری کے اصول پر بھی عمل کیا جائے گا، میٹرو سیٹ پر سماجی دوری کی علامتیں بھی بنائی جارہی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ہر میٹرو سٹیشن اور کوچ میں اضافی عملے کا بھی انتظام کیا جائے گا، ایم ڈی ریتو مہیشوری نے کہا کہ میٹرو کے آپریشن کے لیے این ایم آر سی کی تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات ملتے ہی میٹرو خدمات قواعد کے مطابق شروع کردی جائے گی۔