ETV Bharat / state

محکمہ ایکسائز دہلی میں ٹھوک شراب فروخت کرنے کے لیے لائسنس دے گا

دارالحکومت دہلی میں محکمہ ایکسائز دیسی اور غیر ملکی شراب کی ہول سیل دکانیں کھولنے کی اجازت دے گا۔اس سلسلے میں درخواست دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز دہلی میں تھوک شراب فروخت کرنے کے لیے لائسنس دے گا

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 4:09 PM IST

دہلی حکومت کے محکمہ ایکسائز نے دہلی میں دیسی اور غیر ملکی شراب کی تھوک دکانیں کھولنے کے لیے درخواست دینے کے عمل کو شروع کردیا ہے۔جس کے تحت تھوک شراب کو فروخت کرنے کے لیےنئے لائسنس دیے جائیں گے۔محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر درخواست فارم کو جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز دہلی میں تھوک شراب فروخت کرنے کے لیے لائسنس دے گا

محکمہ ایکسائز نے دو الگ الگ طرح کے درخواست فارم جاری کیے ہیں ۔پہلے پروفرما میں دیسی شراب کے تھوک فروشوں کو لائسنس ایل 1 دینے سے متعلق درخواست کے عمل کو شروع کردیا گیا ہے۔جس میں درخواست دینے کے لیے 5 ہزار روئے کی پروسیسنگ فیس رکھی گئی ہے۔اس درخواست فارم کی فیس آن لائن جمع کی جاسکتی ہے۔

گزشتہ برس 2019 -20 میں مختص کی جانے والے شرائط کو بھی اس برس نافذ کیا گیا ہے۔ساتھ میں جن کے پاس سال 2019-20کے لائسنس ہیں، ایسے تھوک فروشوں کا لائسنس اس برس کے لیے بھی پرانے قوانین و ضوابط کی بنیاد پر نافذ کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ محکمہ ایکسائز نے غیرملکی شراب کے تھوک فروشوں کے لیے ایل 1 ایچ لائسنس دینے کے لیے دخواست وصول کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ساتھ میں درخواست دہندگان کو 5 ہزار روپئے کی پروسیسنگ فیس دینی ہوگی۔

اس ایل 1 ایچ لائسنس کو دینے کےلیے سال 2019 کے قانون کو بھی نافذ کیا گیا ہے۔جن تھوک فروشوں کو سال 2019 میں غیرملکی شراب فروخت کرنے کی اجازت حاصل تھی، وہ سال 2020 میں بھی اپنے پرانے شرائط پر ہول سیل دکان چلانے کا لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ساتھ ہی دہلی حکومت نے سال 2020-21 کے لیے ایکسائز پالیسی بھی نافذ کردی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران معاشی بحران کا سامنا کر رہی دہلی حکومت نے محصول کو پورا کرنے کے لیے دہلی میں شراب کی فروخت پر 5 فیصد اضافی ویٹ کا ٹیکس عائد کیا ہے۔اس کے علاوہ اب نئی ایکسائز پالییسی بھی بنائی گئی ہے۔جس کے تحت شراب کی تھوک فروشی کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو شروع کردیا گیا ہے۔دہلی حکومت کو شراب کی فروخت سے سالانہ 5 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.