ETV Bharat / state

'ضروری خدمات سے منسلک لوگوں کو 1031 پر ای پاس ملے گا' - lockdown

وزیراعلی نے کہا کہ 1031 ہیلپ لائن نمبر عام ہیلپ لائن نمبر نہیں ہے اس لئے اس پر عام طرح کی کال نہیں کرنے کی درخواست کی۔

Essential services staff can call at 1031 for e-passes to commute during lockdown: Delhi CM
ضروری خدمات سے منسلک لوگوں کو 1031 پر ای پاس ملے گا: کیجریوال
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 11:45 PM IST

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اور وہ ضروری خدمات دستیاب کرانے میں مصروف ہیں وہ 1031 نمبر پر فون کرکے ای پاس حاصل کرسکتے ہیں۔

کیجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں بدھ کو کہا کہ جن لوگوں کے پاس شناخت کارڈ نہیں ہے خواہ وہ سرکاری محکمہ میں کام کرتے ہوں یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرتے ہوں، دودھ و سبزی فروخت کرنے، منڈی میں کام والے، منڈی میں سبزی لے جانے والے کسان، ادویات کی دکان والے اور دوائیں بنانے والے وغیرہ ہیں۔ موٹے طورپر دودھ، سبزی، راشن کی دکان، روز مرہ کی ضرورتوں اور دواوں کی دکان ان پانچ چیزوں سے متعلقہ دکانیں، ٹرانسپورٹ کرنے کے نظام، ان کی پیداوار اور اسٹور کرنے کے نظام، تمام لازمی خدمات کے زمرہ میں آئیں گے۔ یہ تمام لازمی خدمات احسن طریقہ سے جاری رہیں اس کے لئے ان تمام لوگوں کو پاس کی ضرورت ہے۔ ان لازمی خدمات کی پیداوار، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج اور دکانوں میں لگے تمام لوگوں کو دہلی حکومت پاس جاری کرے گی۔ جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ہیں، وہ ا س کا استعمال کریں۔ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں ان کے لئے ہم ای پاس کا نظام شروع کررہے ہیں۔

کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت نے اس کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر 1031 جاری کیا ہے۔ 1031 پر فون کر کے بتانا ہوگا کہ وہ کون سا کام کرتے ہیں۔ یہاں ان کو اپنی مکمل معلومات دینی ہوگی۔ کام اور لوکیشن کی بنیاد پر فون کرنے والے شخص کو ایک وہاٹس ایپ نمبر دیا جائیگا۔ وہ اس نمبر پر ڈٹیل وہاٹس ایپ کرے گا۔ اس کے بعد اس کے وہاٹس پر ای پاس آجائے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ 1031 ہیلپ لائن نمبر عام ہیلپ لائن نمبر نہیں ہے اس لئے اس پر عام طرح کی کال نہیں کرنے کی درخواست کی۔ صرف لازمی خدمات فراہم کرانے والے لوگ ہی اپنے پاس کے لئے اس پر کال کریں گے۔ دیگر لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اس نمبر پر غیر ضروری فون نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عام لوگوں جنہیں دودھ، سبزی اور دیگر سامان خریدنا ہے انہیں ای پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں نزدیکی کرانے کی دکان تک جانے کے لئے کسی پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کو کوئی چھوٹی موٹی چیز خریدنے کے لئے پیدل آس پاس کی دکان تک جانا ہے تو اس کی اجازت ہے۔ اس کے لئے کوئی روک نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.