نئی دہلی: فریدآباد کے سیکٹر آٹھ میں دیر رات ایک کار ڈرائیور نے شراب کے نشے میں اپنی کار سے ایک گھر کی دیوار توڑ کر براہ راست کار کو گھر کے اندر گھسا دیا. اس معاملے کے بعد گھر والوں کو کافی دیر تک کچھ سمجھ نہیں آیا کہ آخر ہوا کیا ہے.
اس واقعے کے بعد جیسے ہی گھر والے گھر سے باہر بھاگے، تو انہوں نے دیکھا کہ گھر کے اندر ہی ایک گاڑی کھڑی ہے اور اس میں ایک شخص بیٹھا ہوا ہے.
اس تعلق سے گھر والوں کا کہنا تھا کہ گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ گھر کے اندر رکھے لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہو گیا ہے، غنیمت رہی کہ ان کی جان بچ گئی.
اس دوران فریدآباد پولیس نے متاثرین کے بیان پر مقدمہ درج کرکے شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔