ETV Bharat / state

Muharram Procession In Delhi یوم عاشورہ کے موقع پر دہلی کے مختلف مقامات میں تعزیہ جلوس نکالے گئے

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 8:17 PM IST

یوم عاشورہ کے موقع پر دہلی کے مختلف مقامات پر عظیم الشان جلوس تعزیے کے ساتھ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ نکالے گئے جس میں مختلف قسم اور رنگ کے خوبصورت تعزیے نکالے۔ اس دوران اکھاڑوں کے کارکنان نے اپنے متعدد انداز میں جوہر دکھائے وہیں جلوس کے دوران انتظامیہ کی جانب سے تعزیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ Enhanced Security Measures For Muharram Procession In Delhi

یوم عاشورہ کے موقع پر دہلی کے مختلف مقامات میں تعزیہ جلوس نکالے گئے

یوم عاشورہ کے موقع پر دہلی کے مختلف مقامات پر عظیم الشان جلوس تعزیے کے ساتھ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ نکالے گئے جس میں مختلف قسم اور رنگ کے خوبصورت تعزیے نکالے۔ اس دوران اکھاڑوں کے کارکنان نے اپنے متعدد انداز میں جوہر دکھائے وہیں جلوس کے دوران انتظامیہ کی جانب سے تعزیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ یوم عاشورہ کے موقع پر آئی بی، سول ڈیفنس، دہلی انجمن تعزیہ داران اور محکمہ دہلی پولیس کی پوری ٹیم نے کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے اس کے لیے ایک دن قبل ہی دہلی پولیس کے جوان کی بٹالین کے ساتھ مختلف چوراہوں پر اپنی خدمات انجام دی۔

یوم عاشورہ کے جلوس میں مقامی باشندوں اور رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے جگہ جگہ شربتوں اور مختلف کھانے پینے کے سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا ساتھ ہی جلوسوں کے تمام راستوں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک اہلکار اور رضاکارانہ تنظیموں کے اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے۔باشندوں کی جانب سے نکالے گئے جلوس کے دوران ایس ایچ او، ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت دیگر محکمہ پولیس کے اعلی عہدے داران بھی موجود تھے۔ تمام تعزیے باڑا ہندو راؤ، پہاڑی دھیرج، صدر بازار، کھاری باولی، مسجد فتح پوری، لال کواں، حوض قاضی، چاوڑی بازار شاہی جامع مسجد، اجمیری گیٹ کے راستے کربلا شاہ مرداں جور باغ تک لے جائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ManiPur Voidance: سی بی آئی نے منی پوروائرل ویڈیو معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے جانچ شروع کی

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان میں تازہ داری کی یہ روایت تقریبا 700 سال پرانی ہے مغلیہ دور حکومت میں بادشاہ تیمور لنگ کے زمانے میں اس کی شروعات کی گئی تھی اس کے بعد سے ہی بھارت کے مختلف شہروں میں تعزیداری کا آغاز ہوا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.