صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات (اشتہارات کی ممانعت اور کاروبار و تجارت، پیداوار، تقسیم کے ضابطے (سی او ٹی پی اے ) ایکٹ2003 کی دفعہ (4)کےتحت عوامی مقامات پر تمباکو نویشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس کے برعکس ایسے ہوٹل جس میں 30 کمرے ہوں یا وہ ریسٹورینٹ جس میں 30 یا اس سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو، وہاں اور ہوائی اڈوں میں تمباکو نویشی کے لیے ایک علاحدہ مقام بنایا جا سکتا ہے۔
سگریٹ اور تمباکو ایکٹ (سی او ٹی پی اے 2003) کے ضابطوں اور اس کے تحت بنائے گئے دیگر قوانین کے نفاذ کی ذمہ داری بنیادی طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے پاس ہے۔
اس دفعہ کے موثر نفاذ کیلئے مرکزی حکومت نے متعدد محکموں کے مجاز افسروں کو نوٹیفائی کیا ہے اور اسی طرح مرکزی حکومت سی او ٹی پی اے 2003 کے سختی سے نفاذ کیلئے وقتاً فوقتاً ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ بھی دیتی رہتی ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ تین برسوں کے دوران سی او ٹی پی اے 2003 کی دفعہ چار اور چھ کے قوانین کی خلاف ورزی کے لئے وصول کی گئی رقم اور جرمانہ عائد کردہ افراد کی تعداد درج ذیل ہے
گذستہ تین برسوں کے دوران سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات (اشتہارات کی ممانعت اور کاروبار و تجارت ، پیداوار، سپلائی اور تقسیم کے ضابطے) ایکٹ، 2003(سی او ٹی پی اے 2003) کی دفعہ چار اور چھ کی خلاف ورزی کیلئے وصول کی گئی رقم اور جرمانہ عائد کردہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔