نئی دہلی:عید الفطر کے موقع پر دہلی کے ماحول کو ساگزار بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ فسطائی حکومت کی شہ پر ملک میں شر پسند عناصر ماحول کو خراب کرنے کے فراق میں ہیں۔ایسے حالات میں ہر شہری کی ذمہ دری ہے کہ وہ ماحول کو سازگار اور پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
AIMIM appeals to Muslims to establish peace in the country
کلیم الحفیظ نے مجلس کے کارکنان سے خاص طور پر اپیل کی کہ وہ بھائی چارے کو ہر قیمت پر قائم رکھیں، عید کے موقع پر اپنے غیر مسلم دوستوں، بزنس پارٹنرز، ملازم اور مزدوروں کو ضرور گلے لگائیں۔ صدر مجلس نے کہا کہ نفرت کو صرف محبت سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہوار خوشی کاپیغام لے کر آتا ہے ایسے موقع پر دل آزاری کی باتیں کرنا دوسروں کو بھڑکانے کے لیے نفرت پر مبنی نعرے بازی کرنا، عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرنا بھارت کی قدیم تہذیب اور مذاہب کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ فسطائی پارٹیاں ہر موقع پر اپنا سیاسی مفاد دیکھ کر کام کرتی ہیں۔ انہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ ان کی شرانگیزی سے ملک اور قوم کا کتنا نقصان ہورہا ہے۔ AIMIM appeals to Muslims to establish peace in the country
مزید پڑھیں:
- Kaleemul Hafeez on Jahangirpuri Bulldozer Operation: 'جہانگر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی غیر انسانی'
کلیم الحفیظ نے کہا کہ رام اور ہنومان کے نام پر جہاں بھی فساد ہوئے ہیں وہاں نقصان عوام کا ہوا ہے اور فائدہ ایک خاص سیاسی پارٹی کو پہنچا ہے۔ ملک کے شہریوں کو فسطائی سیاسی بازی گروں کے کھیل کو سمجھنا چاہئے۔ سول سوسائٹی کے ہر فرد کو چاہئے کہ وہ جس جگہ بھی رہیں وہاں جھگڑے اور فساد کو روکنے میں اپنا رول ادا کرے۔ صدر مجلس نے حکومتی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تہواروں کے موقع پر حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ عوام کو بھی بھارتی آئین کا احترام کرتے ہوئے قانون کا پاس و لحاظ کرنا ضروری ہے۔