ETV Bharat / state

دہلی وقف بورڈ کے ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کیا

دہلی وقف بورڈ میں سائننگ اتھارٹی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین پریشان ہیں، تاہم اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ اسی لیے انہوں نے بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

employees of delhi waqf board announced for strike due to pending salary
دہلی وقف بورڈ کے ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کیا
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:50 PM IST

وقف ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے متعلقہ محکمہ نے پہلی ہی وارننگ دے دی تھی کہ 28 اکتوبر سے تمام ملازمین ہڑتال پر چلے جائیں گے، لیکن وقف ممبران کے کہنے پر کچھ دنوں کے لیے ہڑتال کو ٹال دیا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

ممران کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل پانے کے بعد آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب بورڈ کے سبھی ملازمین مرکزی دفتر کے باہر احتجاج پر بیٹھیں۔

دہلی وقف بورڈ کے ذریعے 150 افراد ملازمت کر رہے ہیں، اس میں بیشتر وہ لوگ ہیں جنہیں کسی پریشانی کے بعد مدد کے طور پر ملازمت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بیوہ خواتین، معذور اور ضرورتمند افراد کی تعداد تقریباً 800 ہے جبکہ 300 وقف مساجد کے آئمہ، اور نجی مساجد کے 2200 امام بورڈ پر منحصر ہیں۔

مزید پڑھیں:

حفاظ کرام کو جدید تعلیم سے آراستہ کرانے والا قابل قدر ادارہ

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب وقف بورڈ بغیر چیئرمین کے رہا ہو،اکثر حکومت کی جانب سے چیئرمین کے انتخاب میں دیری دیکھنے کو ملتی رہی ہے لیکن رواں برس یہ وقفہ کافی طویل ہوگیا جس کی وجہ سے وقف بورڈ کے تمام افسران ہڑتال پر جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.