ETV Bharat / state

دہلی: عیدالضحیٰ کی نماز کے لیے مسجد مکمل طور پر تیار - مذہبی مقامات پر پابندی

مسجد میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہے، لوگوں کو سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھنے اور ماسک لگانے کے لیے تنبیہ کی جا رہی ہے اور عوام بھی اب کورونا وائرس کی عادی ہو چکی ہے۔ اس لیے عید الاضحیٰ کی نماز میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

eid ul adha namaz preparation in mosque
مولانا محمد وسیم قاسمی نانوتوی
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 9:44 PM IST

بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کا قہر اب بھی جاری ہے، اس دوران رمضان المبارک اور عید بھی کورونا وائرس کی وجہ سے بے رونق ہی گزر گئی۔ اب عید الاضحیٰ بھی کورونا وائرس کی نذر ہوتی دکھ رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بھارت میں عید الفطر کی نماز تو گھروں میں ہی ادا کی گئی تھی اس دوران تمام مذہبی مقامات پر پابندی تھی، تاہم اب دہلی میں عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے۔

ایسے میں عوام تذبذب کی شکار ہے کہ کیا عید الاضحیٰ کی نماز مساجد میں ادا کی جائے گی یا پھر گھروں میں ہی ادا کرنی ہوگی؟

اسی سے متعلق آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مغلیہ سلطنت میں تعمیر کی گئی زینت المساجد کے مولانا محمد وسیم قاسمی نانوتوی سے خصوصی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ، 'موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مسجدوں میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ، 'مسجد میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہے۔ لوگوں کو سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھنے اور ماسک لگانے کے لیے تنبیہ کی جا رہی ہے اور عوام بھی اب کورونا وائرس کی عادی ہو چکی ہے، اس لیے عید الاضحیٰ کی نماز میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.