ETV Bharat / state

سینیئر کانگریس رہنما احمد پٹیل سے ای ڈی کی پوچھ گچھ - sterling biotech

کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل سے انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ کی ٹیم سندیسارا بدعنوانی معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Ahmed Patel
Ahmed Patel
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 3:51 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم سندیسارا برادران سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کا بیان ریکارڈ کرنے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پہنچی۔

احمد پٹیل کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم پہنچی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ای ڈی کی تین رکنی ٹیم مرکزی دہلی کے مدر ٹریسا کریسنٹ میں احمد پٹیل کی رہائش گاہ پہنچی۔ ٹیم منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت احمد پٹیل کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ای ڈی نے اس معاملے میں پٹیل کو دو بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا لیکن گجرات سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا ممبر احمد پٹیل نے کووڈ 19 اور لاک داؤن کی گائیڈ لائن کے سبب حاضر نہیں ہو سکے تھے جس کے بعد جانچ ٹیم نے ان کی درخواست پر اتفاق کیا اور آگاہ کیا کہ وہ اپنے تفتیشی افسر کو پوچھ تاچھ کے لیے ان کے گھر بھیجے گی۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ گجرات میں واقع اسٹرلنگ بائیوٹیک کے ذریعے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور رشوت لے کر سندیسارا برادران، چیتن، نتن اور بہت سے دوسرے لوگوں سے جڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.