ETV Bharat / state

ای ڈی نے رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی - چارج شیٹ داخل کی

ED filed charge sheet against Rabri Devi ای ڈی نے چارج شیٹ میں امیت کٹیال اور ہردیانند چودھری کا نام بھی شامل کیا ہے جو مبینہ طور پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو سے جڑے ہوئے ہیں۔

ای ڈی نے رابڑی دیوی
ای ڈی نے رابڑی دیوی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 8:41 PM IST

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نوکری کے لیے زمین'گھپلے میں منگل کو راؤز ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی، جس میں بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، ان کی رکن پارلیمنٹ بیٹی میسا بھارتی، ہیما یادو اور دیگر کا نام شامل ہے راؤز ایونیو کورٹ نے ای ڈی کو منگل کو ہی چارج شیٹ اور دستاویزات کی ای کاپیاں داخل کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے معاملہ 16 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

ای ڈی نے چارج شیٹ میں امیت کٹیال اور ہردیانند چودھری کا نام بھی شامل کیا ہے جو مبینہ طور پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہیں ای ڈی نے زمین کے بدلے نوکری کے گھپلے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار بھی کیا تھا۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) مسٹر لالو پرساد یادو، ان کے کنبہ اور کئی دیگر افراد کے خلاف ملازمت کے لیے زمین کے معاملے میں تفتیش کر رہے ہیں۔

مبینہ گھپلہ اس وقت ہوا جب مسٹر لالو پرساد متحدہ ترقی پسند اتحاد-1 کابینہ میں ریلوے کے وزیر تھے۔

یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے 2004-2009 کے درمیان ہندوستانی ریلوے کے مختلف زونوں میں گروپ-ڈی کے عہدوں پر امیدواروں یا ان کے رشتہ داروں کو تحفے کے طور پر یا سستے داموں زمین کے پلاٹوں کے بدلے میں ملازمتیں فراہم کیں۔ اس کیس کی تحقیقات دو سال قبل شروع ہوئی تھی لیکن کیس گزشتہ سال درج کیا گیا ۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.