ETV Bharat / state

Charge Sheet Filed Under Conversion Case جبراً تبدیلی مذہب معاملے میں ای ڈی نے چارچ شیٹ داخل کی

ای ڈی کی جانب سے دائر کی گئی چارج شیٹ میں محمد عمر گوتم، صلاح الدین زین الدین شیخ اور مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کا نام لیا گیا ہے، جو اس وقت لکھنؤ میں عدالتی حراست میں اس معاملے میں ملزم ہیں

ای ڈی نے چارچ شیٹ داخل کی
ای ڈی نے چارچ شیٹ داخل کی
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 8:53 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اتر پردیش میں بہرے طلباء اور غریب لوگوں کے مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے کے لئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مبینہ طور پر حاصل کی گئی رقم کو لانڈرنگ کرنے کے الزام میں چھ ملزمان کے خلاف جمعہ کو ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

چارج شیٹ میں محمد عمر گوتم، صلاح الدین زین الدین شیخ اور مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کا نام لیا گیا ہے، جو اس وقت لکھنؤ میں عدالتی حراست میں اس معاملے میں ملزم ہیں۔

وفاقی ایجنسی نے ایڈیشنل سیشن جج راجندر سنگھ کے سامنے دائر کی گئی چارج شیٹ میں تین تنظیموں، اسلامک دعوہ سنٹر، فاطمہ چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور اے ایف ایم آئی چیریٹیبل ٹرسٹ کو بھی ملزم نامزد کیا، جنہوں نے اس معاملے کو 17 فروری کو زیر غور لایا۔دستاویز کے مطابق ایجنسی 3 کروڑ روپے کے جرائم کی رقم کا سراغ لگا رہی ہے۔

ای ڈی کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر این کے مٹا کی طرف سے داخل کردہ چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمین دوسرے مذہب کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر اسلام قبول کرانے میں ملوث تھے۔ایجنسی نے کہا کہ تقریباً 1000 غیر مسلموں کو مذہب تبدیل کرا کر ان کی مسلمانوں سے شادیاں کرائی گئی ہیں۔

ای ڈی نے مزید کہا کہ ملزمان ایک تنظیم، اسلامک دعوۃ سینٹر (IDC) کو مذہب تبدیلی کے مقصد سے چلا رہے تھے اور اسے مختلف ذرائع سے بھاری فنڈز فراہم کیے گئے تھے، جس میں بیرونی ممالک میں سے انے والا فنڈ بھی شامل ہے۔یہ بھی سامنے آیا ہے کہ نوئیڈا ڈیف سوسائٹی کے ڈیف اینڈ ڈمب اسکول کے طلباء کو غلط بیانی اور دھوکہ دہی کے ذریعہ غیر قانونی طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔

شکایت کے مطابق، ملزمان مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے کے لیے متاثر کرکے ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کو متاثر کرنے میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:Conversion Case: مبینہ جبراً تبدیلی مذہب معاملے میں مزید تین گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.