وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 'معیشت کو ایک غیر معمولی 'ایکٹ آف گاڈ' کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔ اس پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ان کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اس ریمارکس پر تنقید کی کہ معیشت کووڈ 19 کے وبائی مرض سے شدید متاثر ہوئی ہے جو خدا کی طرف سے ہے۔
اس پر گاندھی نے کہا ہے کہ 'بھارتی معیشت کو تین عناصر نے تباہ کر دیا ہے۔ نوٹ بندی، ناقص جی ایس ٹی اور ناکام لاک ڈاؤن!'
جمعرات کو جی ایس ٹی کونسل کے 41 ویں اجلاس کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ 'محصولات میں کمی کو دور کرنے کے لئے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) پر ریاستوں کو معاوضہ دینے کے دو آپشن صرف رواں برس کے لئے دستیاب ہوں گے'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'رواں برس ہم ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں خدا کے ایک ایسے عمل کا سامنا ہے جہاں ہم معیشت کے زوال سے دوچار ہے'۔
کانگریس کے سابق صدر گزشتہ کچھ برسوں سے معیشت کی صورت حال پر مودی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔