ETV Bharat / state

Unique Initiative by ECI ووٹر بیداری مہم میں 'چاچا چوہدری اور سابو' بھی شامل - 2024 کے عام انتخابات

قومی دار الحکومت نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنرز انوپ چندر پانڈے اور ارون گوئل نے نرواچن سدن میں کامک بک کو لانچ کیا۔ یہ نوجوانوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے الیکشن کمیشن اور پران کامکس کی مشترکہ انوکھی پہل ہے۔ Lok Sabha Elections To be held in 2024.

ووٹر بیداری مہم میں 'چاچا چوہدری اور سابو' بھی شامل

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 21, 2023, 6:58 AM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان، خاص طور پر نوجوان ووٹرز کو بیدار کرنے اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کی اپنی مہم میں کامک بک ’چاچا چودھری اور چناوی دنگل‘ کو شامل کیا ہے۔ چاچا چودھری کامکس کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر، ایک منفرد پہل’چاچا چودھری اور چناوی دنگل‘ نامی ایک کامک بک کا اجراء بدھ کو چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار اور الیکشن کمشنرز انوپ چندر پانڈے اور ارون گوئل کی طرف سے نرواچن سدن میں کیا گیا۔

  • ECI ropes in Chacha Chaudhary & Sabu to educate & motivate young and future voters.

    CEC Shri Rajiv Kumar along with ECs Shri Anup Chandra Pandey and Shri Arun Goel launched today a comic 'Chacha Chaudhary aur Chunaavi Dangal' - joint initiative of #ECI & Pran Comics#IVote4Sure pic.twitter.com/dxrJefUa4Z

    — Election Commission of India #SVEEP (@ECISVEEP) September 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راجیو کمار نے کہا کہ کامک بچوں کو انتخابی عمل کا تصور کرنے میں مدد کرے گا اور یہ پرانی نسل کو ان کے پہلے کے دنوں کو پھر سے زندہ کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ کمیشن کی ایک ریلیز کے مطابق کامک بک ای سی آئی اور پران کامک کی ایک مشترکہ پہل ہے جسے نوجوانوں کو جمہوریت کے تہوار میں اپنا اندراج کرنے اور حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں مشہور کارٹونسٹ آنجہانی پران کمار شرما کے ذریعہ پیش کردہ معروف کارٹون کردار چاچا چودھری، سابو، بلو کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

کمیشن نے کہا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور پران کامکس کی مشترکہ پہل ہے۔ سی ای سی راجیو کمار کے مطابق کامک آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی منفرد ہے۔ کمیشن کی ریلیز میں کہا گیا کہ "چاچا چوہدری اور سابو کے کردار تمام نسلوں کے قارئین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے دلفریب مکالموں اور بات چیت سے شائقین کو مسحور کیا اور گرمجوشی اور پرانی یادوں کو تازہ کیا ہے۔"

یو این آئی مشمولات

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.