ETV Bharat / state

دہلی۔ این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے - زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

delhi
delhi
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 5:52 PM IST

Updated : Apr 12, 2020, 7:20 PM IST

17:49 April 12

دہلی این سی آر میں آج شام تقریباً پانچ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کو زلزلے کے درمیانہ جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 درج کی گئی ہے۔

دہلی کے علاوہ اس سے متصل ریاست ہریانہ کے گرو گرام اور روہتک اور اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے شام پانچ بج کر 45 منٹ پر محسوس ہونے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز 28.7 شمالی عرض بلد اور 77.2 مشرقی طور بلد پر زمین سے آٹھ کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب اور اتوار کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے گھروں کے اندر تھے۔

صرف لازمی خدمات سے منسلک ملازمین اپنے دفاتر میں تھے لیکن وہ بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پر اپنے دفاتر کے باہر کھلے میں نکل آئے ۔

Last Updated : Apr 12, 2020, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.