ETV Bharat / state

سپریم کورٹ اے جی آرادائیگی کی عرضی پرغور کرنے کو تیار - Supreme Court agrees to plead AGR

سپریم کورٹ ایڈجسٹڈ گراس ریوینیو(اے جی آر) معاملے میں اپنے حکم میں کچھ ترمیم کرنے کے سلسلے میں ٹیلی کوم کمپنیوں کی عرضی پر جلد سماعت کرنے کے لیے آج تیار ہو گیا۔

سپریم کورٹ اے جی آرادائیگی کی عرضی پرغور کرنے کو تیار

author img

By

Published : Jan 21, 2020, 3:09 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:03 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ اگلے ہفتے اس معاملے میں فیصلہ دینے والی جسٹس ارون مشرا کی بینچ ہی عرضی پر سماعت کرےگی۔

سماعت کے دوران ٹیلی کوم کمپنیوں کی جانب سے پیش سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی اور سی اے سندرم نے کہا کہ کمپنیاں فیصلے کو چیلنج نہیں دے رہی ہیں، بلکہ وہ مرکزی حکومت سے ادائیگی کی تاریخ میں تبدیلی کے لیے بار کر رہی ہیں۔

عدالت نے ٹیلی کوم کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ مرکز کو 23جنوری تک پوری رقم ادا کر دیں۔
واضح رہے کہ جسٹس مشرا کی ہی بینچ نے 24 اکتوبر کوحکومت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اے جی آر کے تجزیے کے لیے ٹیلی کوم محکمے کے فارمولے کو برقرار رکھا تھا۔ اس کے تحت ٹیلی کوم کمپنیوں پر حکومت کے 90 ہزار کروڑ روپے بقایا ہونے کا اندازہ ہے۔ حکومت نے اس رقم کی 23 جنوری تک ادائیگی کرنے کے لیے کہا ہے۔

ٹیلی کمپنیوں نے اس حکم کے خلاف نظر ثانی کی عرضیاں دائر کی تھیں جنہیں عدالت نے پچھلے ہفتے خارج کر دیا تھا۔

Intro:Body:

bharat

Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.