ETV Bharat / state

EAM S Jaishankar On Operation India Dost ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ فیلڈ اسپتال لے کر زلزلہ زدہ ترکی میں اترا: جے شنکر - طیارہ فیلڈ اسپتال لے کر زلزلہ زدہ ترکی میں اترا

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے زلزلہ سے متاثرہ ترکی کے اڈانا میں 30 بستروں کی طبی سہولت کے لیے آرمی فیلڈ اسپتال کے ساتھ پہنچ گئے ہیں مسٹر جے شنکر نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کا دوسرا سی-17 گلوب ماسٹر III ہیوی لفٹ طیارہ ترکی کے سانلورفا پہنچ گیا ہے، جہاں 7.8 شدت کے زلزلے اور کئی آفٹر شاکس میں اب تک 4000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔EAM S Jaishankar On Operation India Dost

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ فیلڈ اسپتال لے کر زلزلہ زدہ ترکی میں اترا: جے شنکر

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 6:51 PM IST

نئی دہلی:بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیاکہ ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے جو 30 بستروں پر مشتمل اے ڈی جی پی آئی فیلڈ ہسپتال لے جا رہے ہیں، اب ترکی کے اڈانا پہنچ گئے ہیں۔ طبی ماہرین کی ہماری ٹیم جاری امدادی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ ہندوستانی فوج کی میڈیکل ٹیم کے 54 اراکین کو لے کر اڈانا پہنچا۔ ہندوستانی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹیم راحت و طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح سے لیس ہے۔ ہندوستانی فوج کی انسانی امدادی ٹیم کے ارکان اپنے کام کو انجام دینے اور زلزلے سے متاثرہ ترکی کے لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔ ٹیم پوری طرح سے لیس ہے اور راحت اور طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

ہندوستان نے منگل کو امدادی سامان اور اہلکاروں کو لے جانے والے پانچ طیارے بشمول این ڈی آر ایف کے اہلکاروں اور ڈاکٹروں کو زلزلہ سے متاثرہ ترکی اور شام بھیجا۔ سب سے زیادہ متاثرہ ترکی کے لیے ہندوستان نے امدادی سامان اور ہندوستانی فضائیہ کے چار سی-17 طیارے شام بھیجے۔ جس میں اراکین اور 108 ٹن سے زائد وزن کے سازوسامان شامل ہیں۔

این ڈی آر ایف کے تلاش اور بچاؤ یونٹ جس میں آلات، گاڑیاں اور 100 سے زیادہ اہلکاروں کے ساتھ ڈاگ اسکواڈ ہیں۔ ان یونٹس کے پاس تلاش کرنے، رسائی حاصل کرنے اور نکالنے کے لیے خصوصی آلات ہیں اور وہ منہدم ڈھانچے کی تلاش اور بچاؤ (سی ایس ایس آر) آپریشنز انجام دینے کے قابل ہیں۔ سازوسامان میں ہاتھ اور بجلی کے اوزار، روشنی کا سامان، ایئر لفٹنگ بیگ، زنجیریں، زاویہ کٹر، روٹری ریسکیو آری، لائف ڈیٹیکٹر وغیرہ شامل ہیں۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاگ اسکواڈ ملبے اور منہدم ڈھانچے میں متاثرین کی تلاش میں مدد کریں گے۔ فیلڈ آپریٹنگ حالات میں 30 بستروں پر مشتمل طبی سہولت قائم کرنے کے لیے آلات اور 99 اہلکاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IAF Aircraft Departs for Syria بھارتی فضائیہ کا ہرکولیس طیارہ ادویات اور امدادی سامان لے کر شام کیلئے روانہ

اہلکاروں میں مختلف شعبوں کے طبی ماہرین شامل ہیں۔ طبی آلات میں ایکسرے مشینیں، وینٹی لیٹرز، آپریشن تھیٹر، گاڑیاں، ایمبولینس، جنریٹر وغیرہ شامل ہیں۔ شام کے متاثرہ علاقوں میں بھیجے جانے والے سامان میں چھ ٹن سے زیادہ امدادی سامان شامل ہیں جن میں تین ٹرک جنرل اور حفاظتی پوشاک، ہنگامی استعمال کی ادویات، ای سی جی مشینیں، مانیٹر اور دیگر ضروری طبی اشیاء بشمول سرنجیں اور آلات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.