ETV Bharat / state

دہلی میں ای- گاڑی پالیسی کا اعلان، الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر رعایت ملے گی - گاڑیاں خریدنے والوں کو مالی مدد فراہم

اروند کیجریوال نے کہا کہ اس پالیسی کے دو مقاصد ہیں: آلودگی کو کم کرنا اور معیشت کو تیزکرنا اور اس پالیسی کا آئندہ پانچ برسوں میں دنیا بھر میں تذکرہ ہوگا۔

kejrival
kejrival
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 8:08 PM IST

دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے دارالحکومت کو آلودگی سے پاک کرنے کے منصوبے کے تحت جمعہ کے روز ای-گاڑی پالیسی کو نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس میں مختلف زمروں کی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے لئے 30 ہزار سے لے کر 1.5 لاکھ روپے تک رعایت دی جائے گی۔

اس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا 'حکومت الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت اس طرح کی گاڑیاں خریدنے والوں کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ دو پہیہ پر 30،000 روپے، کار پر 1.5 لاکھ روپے، آٹو رکشہ اور ای- رکشہ پر 30،000 روپے کی رعایت دی جائے گی'۔

انہوں نے کہا 'دہلی حکومت نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کو نوٹیفائی کردیا ہے۔ پانچ سال بعد جب برقی گاڑیوں پر گفتگو ہوگی، تو دہلی کا نام دنیا میں سرفہرست ہوگا'۔

الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر رعایت ملے گی

وزیر اعلی نے میڈیا کو بتایا 'اس پالیسی کے دو مقاصد ہیں: آلودگی کو کم کرنا اور معیشت کو تیزکرنا۔ دہلی کی اس پالیسی کا آئندہ پانچ برسوں میں دنیا بھر میں تذکرہ ہوگا'۔

انہوں نے کہا 'اس وقت یہ پالیسی تین سال کی ہے۔ تین سال بعد اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اگر اس سے پہلے بھی ضرورت پیش آتی ہے تو اس پر غور وخوض کیا جائے گا۔ گزشتہ ڈھائی برسوں میں یہ پالیسی کافی غورو فکر کے بعد تیار کی گئی ہے'۔

مسٹر کیجریوال نے کہا 'سنہ 2024 تک دہلی میں رجسٹرڈ تمام نئی گاڑیوں میں سے کم از کم 25 فیصد بجلی کی گاڑیاں ہونی چاہئیں۔ فی الحال یہ محض 0.2 فیصد ہے'۔

انہوں نے کہا 'بجلی کی گاڑیاں چارج کرنے کے لئے آئندہ ایک سال میں 200 اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ الیکٹرک گاڑی کی خریداری پر روڈ ٹیکس اور چنگی نہیں ہوگی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.