نئی دہلی: سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے جمعرات کو آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ کے ایک ملازم کو سونے کی سلاخوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 کے سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے ڈیپارچر گیٹ نمبر 8 کے قریب ڈیوٹی فری شاپ کے ایک ملازم کی مشتبہ حرکت دیکھی۔ اس ملازم کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ duty free shop Employee arrested at IGI airport
نگرانی پر یہ دیکھا گیا کہ مذکورہ ملازم ایس او او سی لفٹ کے ذریعے آرائیول ریکلیمڈ ایریا میں داخل ہوا اور بین الاقوامی ارائیول باتھ روم کے اندر داخل ہوگیا۔ کچھ دیر بعد وہ باہر آیا اور جلدی سے ارائیول گیٹ سے باہر نکل گیا۔ سی آئی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی آئی ایس ایف کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے اسے فوری طور پرارائیول فورکورٹ علاقے میں روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں: US Dollar Seized at IGI Airport دہلی ائیرپورٹ پر پچپن لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر برآمد
بیان کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملازم نے اعتراف کیا کہ ایک مسافر نے اسے باتھ روم کے اندر سونے کی چھ سلاخیں دیں۔ بعد میں اس کے پاس سے کل چھ سونے کی سلاخیں برآمد ہوئیں۔ سلاخوں کو جسم کے اعضاء، جیبوں اور جوتوں میں چھپایا گیا تھا۔ اس معاملے میں مزید کارروائی کے لیے سلام کو سونے کی سلاخوں کے ساتھ کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
یو این آئی