ETV Bharat / state

نربھیا کیس: مجرمین کے ڈیتھ وارنٹ پر عدالت نے روک لگا دی - پٹیالہ ہاوس کورٹ

نربھیا کیس کے مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر عدالت نے ایک بار پھر روک لگا دی ہے، پٹیالہ ہاوس کورٹ نے چاروں مجرمین کے دیٹھ وارنٹ پر روک لگا دی ہے۔

نربھیا کیس
نربھیا کیس
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 6:19 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:40 AM IST

نربھیا کیس کے چاروں مجرمین کو پھانسی دینے کا عمل مکمل ہو چکا تھا، اس کی کارروائی 3 بجے سے شروع کی گئی تھی، جس میں پون جلاد کے ذریعہ چاروں مجرمین کے ڈمی کو پھانسی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

اسی دوران پٹیالہ ہاوس کورٹ نے چاروں مجرمین کے دیٹھ وارنٹ پر روک لگا دی ہے۔

نربھیا کیس
نربھیا کیس

آپ کو بتا دیں کہ اتوار کو دوپہر 12 بجے تہاڑ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نوین دہیا اور دیگر دو جیل ملازمین میرٹھ جیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے میرٹھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ڈی پانڈے سے ملاقات کی اور اپنے آنے کی وجہ بتائی۔

وہیں شام تقریبا 4 بجے جلاد پون تہاڑ جیل پہنچ گئے، اس سے قبل جلاد پون کو 20 جنوری کو تہاڑ جیل میں بلایا گیا تھا۔ انہوں نے اس دن تہاڑ میں رہ کر ڈمی کو پھانسی پر لٹکانے کی مشق بھی کی تھی۔

پٹیالہ ہاوس کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ڈیتھ وارنٹ کے مطابق نربھیا کیس کے مجرمین کو تین مارچ کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.