دریاگنج کے ہند پارک کے نزدیک واقع ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی۔ ٹرانسفارمر کے قریب کوڑا پڑا ہونے کی وجہ سے آگ زیادہ دور تک پھیل گئی۔
مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع فوراً فائر عملے کو دی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اطلاعات کے مطابق کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
ٹرانس فارمر کی آگ قریب میں پڑے کوڑے کے ڈھیر تک جا پہنچی اور مزید پھیل گئی۔ جسے فائر بریگیڈ نے وقت رہتے قابو کرلیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کسی بھی جانی و مالی نقصان کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔