نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے اوپر نو فلائنگ زون میں ڈرون اڑانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس (ایس پی جی) نے دہلی پولیس کو یہ اطلاع دی ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی پولیس نے واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ایس پی جی نے شام تقریباً 5:30 بجے دہلی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
-
Information about flying a drone in the no-flying zone above the Prime Minister's residence was received. SPG contacted the police at 5:30 am. Investigation is underway: Delhi Police
— ANI (@ANI) July 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Information about flying a drone in the no-flying zone above the Prime Minister's residence was received. SPG contacted the police at 5:30 am. Investigation is underway: Delhi Police
— ANI (@ANI) July 3, 2023Information about flying a drone in the no-flying zone above the Prime Minister's residence was received. SPG contacted the police at 5:30 am. Investigation is underway: Delhi Police
— ANI (@ANI) July 3, 2023
دارالحکومت دہلی کے انتہائی حساس علاقے میں آج صبح ڈرون سے دراندازی کی کوشش کی گئی۔ سیکورٹی کے لحاظ سے اسے بہت سنگین معاملہ سمجھا جاتا ہے، جس جگہ پر ڈرون کو آسمان پر اڑتے ہوئے دیکھا گیا وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ ہے۔ کسی شخص نے ڈرون کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منڈلاتے ہوئے دیکھا اور وزیر اعظم کی حفاظت میں تعینات ایس پی جی کو اطلاع دی۔ اس اطلاع پر ایس پی جی چوکس ہوگئی اور تحقیقات شروع کردی۔ اس دوران یہ اطلاع دہلی پولیس کو بھی دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے فورا تلاشی مہم چلائی، تاہم ابھی تک اس ڈرون کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Pakistani Drone پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت، بی ایس ایف نے ڈرون کو مار گرایا
اس دوران دہلی پولیس کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب کسی نامعلوم چیز کے پرواز کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا لیکن ایسی کوئی چیز نہیں ملی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی ایس) سے بھی رابطہ کیا گیا۔ انہیں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب بھی ایسی کوئی چیز اڑتی ہوئی نہیں ملی۔ وزیر اعظم کی رہائش لوک کلیان مارگ پر واقع ہے۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اس کے اردگرد کا پورا علاقہ انتہائی حساس ہے۔ یہاں سیکورٹی کے کئی حلقے ہیں۔ دہلی پولیس کے علاوہ پیرا ملٹری فورس یہاں تعینات ہے۔