اس کے علاوہ اسے عوامی اطلاعات کے دائرے میں عوام الناس کی آراء حاصل کرنے کی غرض سے ڈال دیا گیا ہے۔
متعدد ای - کامرس کی فرموں سمیت تمام تر شراکت داروں سے ، اُن کے نظریات ، خیالات اور تجاویز ، جن کا تعلق مذکورہ مسودہ قومی ای – کامرس پالیسی سے ہے ، اس سلسلے میں موصول ہو چکی ہیں ۔
مذکورہ تمام تر تجاویز اور آرا وغیرہ زیر غور ہیں ۔ صنعتی و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری کی قیادت میں 12 جولائی، 2019 ء کو ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جس میں محکمۂ تجارت ، صارفین امور کے محکمے ، قانونی امور کے محکمے اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کے اراکین شامل ہیں ، جو اُن تمام امور کا جائزہ لیں گے ، جو ای – کامرس میں ایف ڈی آئی سے متعلق ہوں نیز یہ اراکین اس سلسلے میں اپنی جانب سے تجاویز بھی پیش کریں گے ۔
ڈجیٹل انڈیا پہل قدمیاں مثلاً سُگمیہ بھارت ابھیان ، بھیم ، سی او ای – آئی ٹی ، سی ای آر ٹی اِن ، ڈِجی دھن ابھیان ، ڈجیٹائز انڈیا ، ای بِز ، الیکٹرانک ڈیولپمنٹ فنڈ اور جی ای ایم حکومت کی جانب سے ڈجیٹل معیشت کی نمو کو فروغ دینے کے لئے متعارف کرائی گئی ہیں ۔
حکومت نے الیکٹرانکس سے متعلق قومی پالیسی اور سافٹ ویئر سے متعلق قومی پالیسی ( این پی ایس پی ) بھی ڈجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی غرض سے 2019 ء میں متعارف کرائی ہے ۔