ETV Bharat / state

ڈاکٹر ظفرالاسلام کی پیشگی ضمانت منظور - etv bharat

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام کو متنازع پوسٹ کے معاملے میں پیشگی ضمانت دے دی ہے۔

delhi
delhi
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 1:52 PM IST

جسٹس منوج اوہری کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے بعد پیشگی ضمانت دینے کا حکم دیا۔

گزشتہ 12 جون کو کورٹ نے ظفرالاسلام سے پوچھ گچھ کی اجازت دی تھی۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ڈاکٹر ظفرالاسلام کی پیشگی ضمانت منظور

گزشتہ 4 جون کو ہائی کورٹ میں ظفرالاسلام سے متعلق ایک معاملے پر سماعت کے دوران دہلی حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا جواب دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ظفرالاسلام کے 28 فروری کو فیس بک پر کیے گئے پوسٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہیں کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی۔

عرضی میں کہا گیا تھا کہ یہ تبصرہ دو مذہب کے ماننے والوں کے درمیان تنازع پیدا کرنے کی نیت سے کیا گیا تھا۔ یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا گیا جب بھارت کورونا وائرس کی مہلک وبا سے دو چار ہے۔

غور طلب ہے کہ ظفرالاسلام کی دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے عہدے کی میعاد 14 جولائی کو مکمل ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.